لندن، 11؍جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )ماریاشاراپورا ابھی تک ران کی چوٹ سے باہر نہیں نکل سکی ہیں ،جس کی وجہ سے انہیں ومبلڈن ٹینس گرینڈسلیم سے ہٹنے کے لیے مجبور ہونا پڑا۔اس سے ڈوپنگ کی پابندی کے بعد واپسی کرکے اپنے کیریئر کو آگے بڑھانے کی ان کی امید کو شدید جھٹکا لگاہے ۔یہ 30سالہ روسی کھلاڑی 2004میں آل انگلینڈ کلب پر چمپئن بنی تھیں ، انہیں اس گرینڈسلیم کے اہم ڈرا میں داخل ہونے کے لیے کوالیفائنگ مقابلہ میں کھیلنا تھا۔شاراپووا نے بیان میں کہاکہ روم میں اسکین کے بعد پٹھوں کو کھینچاؤ ہوا تھا، بدقسمتی سے اس کی وجہ سے میں گراس کورٹ ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کر پاؤں گی، جس میں مجھے کھیلنا تھا۔انہوں نے کہاکہ میں چوٹ پر قابو پانے کے لیے کوشش جاری رکھوں گی اور میرا اگلا ٹورنامنٹ اسٹین فورڈ میں ہوگا ۔اس وقت پانچ بار کی گرینڈسلیم ٹائٹل جیتنے والی اس کھلاڑی کی درجہ بندی 178ہے۔